شیونگ این نیو ایریا اور بیجنگ کے ذیلی مرکز کی تعمیر جاری

2019-01-11 17:08:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شیونگ این نیو ایریا اور بیجنگ کے ذیلی مرکز کی تعمیر جاری

شیونگ این نیو ایریا اور بیجنگ کے ذیلی مرکز کی تعمیر جاری

گیارہ تاریخ کو چین کے بیجنگ، تھیئن جن اور صوبے حہ بے کی مشترکہ ترقی کے لئے لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترقی اور اصلاحات کےقومی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین نیان شیو نے بیجنگ میں کہا کہ اس وقت شیونگ این نیو ایریا اور بیجنگ کے ذیلی مرکز کی تعمیر اعلی معیار کے مطابق جاری ہے۔شہر بیجنگ سے ان شعبوں کی منتقلی مثبت اور مستحکم طور پر جاری ہے، جن کا تعلق دارالحکومتی حیثیت سے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نقل و حمل، حیاتیات اور صنعت سمیت اہم شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔بیجنگ کے ذیلی مرکز میں انتظامی دفتر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔بیجنگ کی مقامی انتظامیہ کے کئی اداروں کی منتقلی مکمل ہوگئی ہے۔بیجنگ کے تونگ چوضلع اور صوبے حہ بے کے سین حہ، داچھانگ اور شیانگ حہ تینوں کاونٹی کی مشترکہ ترقی مثبت طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔

بیجنگ، تھیئن جن اور صوبے حہ بے کی مشترکہ ترقی اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔حہ بے کے شیونگ این نیو ایریا اور بیجنگ کے ذیلی مرکز کے منصو بے کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔چین شیونگ این ایریا میں اہم منصوبوں کی تعمیر کرے گیا اور بیجنگ کی مقامی انتطامیہ کے مختلف اداروں کے دفاتر کی منتقلی کو آگے بڑھا یا جائے گا۔


شیئر

Related stories