کینیڈا میں چینی باشندے کی غیرقانونی حراست پر چینی وزارت خارجہ کا تبصرہ

2019-01-11 19:12:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کینیڈا میں چینی باشندے کی غیرقانونی حراست پر چینی وزارت خارجہ کا تبصرہ

کینیڈا میں چینی باشندے کی غیرقانونی حراست پر چینی وزارت خارجہ کا تبصرہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نےگیارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ کینیڈا نےصرف دوسرے ملک کی خواہش پر چینی باشندہ محترمہ من وان چو کو حراست میں لیا۔ اور کینیڈا خود بھی تسلیم کرچکا ہے کہ من وان چو نے کینیڈا کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ عجیب بات یہ ہے کہ کینیڈا نے چین پر چین کی اس کاروائی پر بے بنیاد تنقید کی ہےجس میں چین کی قومی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر کینیڈا کے دو باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا .ترجمان نے کہا کہ کینیڈا کا یہ رویہ کھلی طورپردوہرا معیار کا اظہار ہے جو قانون کے وقار کے منافی بھی ہے۔

شیئر

Related stories