بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت نگران کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد

2019-01-11 19:53:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت نگران کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ چین کی معاشرتی و سماجی تعمیر کے سلسلے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کو مضبوط اور بد عنوانی کو سختی سے روکنا چاہیے ، پارٹی و حکومت کے اہلکاروں کی کاروائیوں پر نگرانی کا جامع اور موئثر نظام بہتر بنایا جانا چاہیے تاکہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے طے کردہ اہم فیصلوں کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جا سکے۔

جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی اور حکومت پر نگرانی کے گزشتہ چالیس برسوں کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ پارٹی کے نظم و نسق اور ممبران کی کاروائیوں پر نگرانی کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی مکمل قیادت کی ضمانت ہونی چاہیے،ملک کے انتظام و انصرام کی بہتری کے لیے پارٹی کی تعمیر اور نگرانی اولین شرط ہے۔اس سلسلے میں عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے،بد عنوانی کے خلاف ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مورال کو ہمیشہ صاف و شفاف اور صحت مند برقرار رکھنا چاہیے۔

اجلاس میں نگران کمیٹی کے سربراہ چاو لہ جی نے کمیٹی کی ورکنگ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔چین کے قومی عوامی کانگریس ، ریاستی کونسل ، قومی عوامی مشاورتی کانفرنس اور مرکزی فوجی کمیشن سمیت اعلی محکموں کے سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔


شیئر

Related stories