چینی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی سے زیادہ تر چھوٹی چینی کمپنیاں فائدہ اٹھائیں گی

2019-01-18 17:00:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نئے سال کےآغازمیں، چینی حکومت نے مارکیٹ میں نئی جان ڈالنے کے لیے نئی پالیسیوں کا سلسلہ شروع کیاہے. ان میں سےپہلی ،چین میں چھوٹی کمپنیوں کے لیے ٹیکس میں کمی کی پالیسی کو تین سال تک نافذالعمل کرنا ہے. یہ چینی حکومت کی طرف سے ٹیکس میں کمی سمیت دیگر پالیسیوں کی دو ہزار انیس سیریز کا آغاز ہو گا، اور اس سے چین کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

اندازے کے مطابق، چھوٹی کمپنیوں کی تعداد چین میں ٹیکس دہندہ کمپنیوں کی نسبت 95 فیصد سے زائد بنی ،جن میں سے 98 فیصد نجی کمپنیاں ہیں .سرکاری اندازے کے مطابق ٹیکس کمی کے ان نئے اقدامات کے تحت ہر سال چھوٹی کمپنیوں کے لیےٹیکس میں تقریباً دو کھرب یوآن کی کمی کی جائے گی . جیسا کہ یہ اقدام تین سال تک کے لیے نافذ کیا جائے گا اس لیے چھوٹی کمپنیوں کے لیے ٹیکس میں مجموعی طور پر تقریباً چھ کھرب کی کمی کی جائے گی ۔ بلاشبہ، یہ طویل المدتی اقدامات چین کی نجی سرمایہ کاری اور کھپت کی صلاحیت کو مزید بڑھائیں گےاورمارکیٹ کوفروغ دینے میں مدد دیں گے .


شیئر

Related stories