اصلاحات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی زیر صدارت اجلاس

2019-01-23 20:23:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی زیر صدارت بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا چھٹا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چین میں اصلاحات کو مزید وسعت دینے اور گہرائی تک لے جانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

صدر مملکت شی جن پھنگ جوکہ اصلاحات کو وسعت دینے کے حوالے سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں انہوں نے اصلاحات کے اہم پہلووں اور بنیادی شعبوں کے حوالے سے سال 2020 تک فیصلہ کن اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کے دعووں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ابھی سخت محنت اور جدو جہد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اصلاحات کے حوالے سے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہوں گی۔

وزیراعظم لی کھہ چھیانگ اور وانگ ہننگ جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان بھی ہیں اور اصلاحات کمیٹی کے نائب سربراہان بھی ہیں انہوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔


شیئر

Related stories