چینی نائب صدر مملکت کا عالمی اقتصادی فورم ۲۰۱۹سے خطاب

2019-01-24 11:39:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کےنائبصدر مملکت وانگ چھی شان نے تیئس جنوری کو عالمی اقتصادی فورم ۲۰۱۹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سترواں سال ہے ۔ گزشتہ ستر برسوں میں چین نےبھرپور ترقی کی ہےاور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہے۔ عوام کی زندگیبہتر سے بہتر ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر چین اہم حیثیت کا حامل ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین عالمی امن اور مشترکہ ترقی کےلیے بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

وانگ چھی شان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی معیشت کی ترقی غیر متوازن رہی ہے ، نئی ٹیکنالوجی سے نئے چیلنجزدرپیش ہوئے ہیں ، عالمی تجارت اور سرمایہ کاریمیںزیادہ رکاوٹ ڈالی گئی ہےاور بین الاقوامی کثیرالطرفہ نظم ونسق کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوںنے تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پچھلی صدی کےآخر میں میں وجود میں آنے والی اقتصادی عالمگریت کو رواں صدی میں تکنیک کی تیز ترقی سےآگے بڑھایا گیا ۔ جبکہ برکس ممالک ، ویت نام اور انڈونیشیا سمیت ایک بڑی تعداد میں ابھرتی ہوئی نئی معیشتوں کی ترقی سے عالمی اقتصادی عالمگیرت کی موجودہ شکل سامنے آئی ہے ۔ انہوں نےکہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی کمی کو پورا کرنا اوراقتصادی عالمگریت کو برقرار رکھنا دنیا کی ترقی کے لئے لازمی ہے ۔
وانگ چھی شان نے مزید کہا کہ چین اپنا دروازہ مزید کھولتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا ۔ چین جامع مشاورت ، تعمیرات میں شراکت داری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی احترام ، انصاف ، تعاون اورجیت -جیت پر مبنی نئے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کے لئے کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن و ترقی کا معما راور عالمی نظم و نسق کا محافظ رہا ہے ۔


شیئر

Related stories