فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات

2019-01-24 14:00:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات

فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات

فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون نےتئیس جنوری کو پیرس میں چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون نے کہا کہ فرانس،چین اور فرانس کے درمیان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےاور توقع ہے کہ دونوں ممالک کےسفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع پر چین کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں سمیت ،معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ایٹمی توانائی اور ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا نیز ثقافت،تعلیم اور نوجوانوں کے مابین تبادلوں کو بھی بڑھایاجا سکے. فرانس چین کے کاروباری اداروں کا فرانس میں خیر مقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ چین کے ساتھ بین الاقوامی معاملات میں بھی تعاون مضبوط ہو تاکہ مشترکہ طور پر کثیر الجہتی کی حفاظت کی جا سکے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین میں کھلے پن کا دروازہ مزید کھلا ہے اور یہ وسیع تر ہو تا جائَےگا ۔ چین فرانس سمیت تمام غیر ملکی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ایک اچھا ماحول فراہم کرنے کو تیار ہے.

اس کے علاوہ وانگ ای نے اسی دن فرانسیسی صدر کے مشیرِخارجہ امور فلپ اٹینی سے بھی ملاقات کی ۔


شیئر

Related stories