غیرملکی سرمایہ کاری کے قانوں کا دوسرا جائزہ ، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-01-29 17:27:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے انتیس تاریخ کو غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودے کےدوسرےجائزےکا آغاز کیا۔اس قانون کے مسودے کے پہلے جائزے کے ایک میہنے کے بعد ایک بار پھر اس کا جائزہ لینے سے چین کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہےجس کے تحت وہ اس کی جلد از جلد منظوری چاہتا ہے۔اس قانون کی منظوری سے ثابت ہوجائے گا کہ چین میں نظام کے شعبے میں کھلے پن اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔

نظام کے شعبے میں کھلے پن کے لئے بین الاقوامی اصولوں اور اہم عالمی معیشتوں کی مقبول مارکیٹ اصولوں سے ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔غیرملکی سرمایہ کاری قانون بنانے کا مقصد ہی یہی ہے۔اس قانون کے زریعے چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کےبنیادی قانون بننے کی توقع ہے۔یہ قانون چین میں کھلے پن کے اعلی معیار کو بہتر کرنے کے لئے مزید مضبوط اور بین لاقوامی اصولوں کے مطابق قانونی حفاظت فراہم کرے گا۔

غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودے میں یہ واضح کیا گیا ہےکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو چین میں داخل ہونے سے قبل چینی شہریوں کے برابر حقوق دیے جائیں گے۔مسودے کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں اور غیرملکی کاروباری اداروں کے علمی اثاثوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں قانونی حفاظت کےاس قانون کے مسودے سے برابری کے اصول کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔مثال کے طور پر اگر کوئی ملک یا علاقہ سرمایہ کاری کے شعبے میں چین کے خلاف امتیازی اقدامات اخیتار کرےتو چین حقائق کی بنیاد پر ایسے ملک یا علاقے کے خلاف جوابی اقدامات اختیار کرسکے گا۔

چین کے قانون ساز ادارے نے قانون بنانے کے عمل میں متعدد غیرملکی چیمبر زآف کامرس اور کاروباری اداروں کی رائے بھی سنی ہے۔غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودےمیں ان کے مطالبے اور دلچسپی کو بھی وزن دیا گیا ہے۔

تجزیہ نگار کے مطابق یک طرفہ پسندی، تجارتی تحفظ پسندی اور متعدد غیریقینی عناصر کے زیر اثر گزشہ سال کی پیچھلی ششماہی میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں چالیس فیصد کمی آئی۔تاہم چین میں پورے سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم آٹھ کھرب اسی ارب یوان سے بھی زیادہ رہا، جو ایک نیا ریکاڈہے۔اس لحاظ سے چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری سے چینی مارکیٹ پر غیرملکی سرمایہ کاری کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس سے چین غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئےدنیا کاسب سے پرکشش ملک بن جائے گا۔


شیئر

Related stories