چین۔ امریکہ اعلی سطحی تجارتی مذاکرات چودہ سے پندرہ فروری تک بیجنگ میں منعقد ہونگے

2019-02-09 19:23:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ جامع اقتصادی بات چیت کی چینی کمیٹی کے سربراہ لیو حہ چودہ سے پندرہ فروری تک بیجنگ میں امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ زر اور امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منچن کے ساتھ چین-امریکہ اعلی سطحی مذاکرات کے نئے دور میں شرکت کریں گے۔فریقین واشنگٹن کے مذاکرات کی بنیاد پر مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔امریکی ورکنگ ٹیم گیارہ فروری کو بیجنگ پہنچے گی۔


شیئر

Related stories