جشن بہار دو ہزار انیس کے دوران چین میں داخلہ اور باہر نکلنے والوں کی تعداد میں دس فیصد کا اضافہ

2019-02-10 15:49:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جشن بہار دو ہزار انیس کے دوران چین میں داخلہ اور باہر نکلنے والوں کی تعداد میں دس فیصد کا اضافہ

جشن بہار دو ہزار انیس کے دوران چین میں داخلہ اور باہر نکلنے والوں کی تعداد میں دس فیصد کا اضافہ

دس فروری کو چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دو ہزار انیس کے جشن بہار کے دوران چین میں داخل ہونے اور بیرون ملک جانے والے افراد کی کل تعداد ایک کروڑ پچیس لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد سن دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں 10.99فیصد زیادہ ہے۔

ان میں چین میں داخل ہونے والے افراد کی کل تعداد باسٹھ لاکھ بائیس ہزار تھی جو گذشتہ سال سے نو اعشاریہ پانچ ایک فیصد زیادہ ہے اوربیرون ملک جانےوالوں کی تعداد ترسٹھ لاکھ گیارہ ہزار بنی جو سال گذشتہ سے نو اعشاریہ پانچ ایک فیصد زیادہ تھی۔

جشن بہار کے دوران چین کے مین لینڈ کے باشندوں کی جانب سے ذاتی مقاصد کے لیے مین لینڈ میں آنے اور باہر جانے کی تعداد بہتر لاکھ بائیس ہزار تھی۔ اس تعداد میں سال گذشتہ کی نسبت پندرہ اعشاریہ نو سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جشن بہار کے دوران تھائی لینڈ ، جاپان ، ویت نام ،جنوبی کوریا ، سنگاپور ، ملائشیا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک چینی سیاحوں کی پسندیدہ منزلیں ہیں۔

شیئر

Related stories