عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

2019-02-11 22:00:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

عوامی سطح کے کارکن ما شان شیانگ کی کہانی ،جن کی تعریف جناب شی جن پھنگ نے خود کی

دو ہزار اٹھارہ میں چین کے عوامی سطح کے سرکاری کارکن ما شان شیانگ کو اصلاحات کے پائینیر کا اعزاز دیا گیا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے خصوصی طور پر ان کی تحسین کی۔ گذشتہ برسوں کے دوران ماشان شیانگ نے چینی عوام کے لیےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور اپنی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے کے لئے ایک موثر طریقہ کار کی تشکیل بھی کی ہے۔آج کی اس سلسلہ وار رپورٹ میں آپ ما شان شیانگ کی کامیابیوں کی داستان سماعت فرمایئے۔
دو ہزار اٹھارہ میں قومی عوامی کانگریس اور قومی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کے دوران ما شان شیانگ نے قومی عوامی کانگریس کے ایک مندوب کی حیثیت سے چینی صدر شی جن پھنگ کو اپنے کام کے حوالے سے مختلف واقعات اور تاثرات سے آگاہ کیا۔
ما شان شیانگ سنہ انیس سو اٹھاسی میں فوج سے سبکدوش ہونے کے بعد چھونگ چھنگ شہر کی گوان این چھاؤ اسٹریٹ میں کمیونسٹ پارٹی کے انتظامی دفتر میں آئے اور ایک ثالثی رکن کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا ۔گذشتہ تیس سے زائد برسوں میں انہوں نے شہریوں کی بہت زیادہ مدد کی ہے ، اس دوران انہوں نے دو ہزار سے زائد تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اس وقت وہ اپنی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیں ،لیکن وہ بدستور اپنے دفتر میں شہریوں کی مدد میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔
اس وقت ما شان شیانگ کے تجربات کو چین بھر میں عوامی سطح کے کارناموں کی حیثیت سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
ما شان شیانگ کی کہانی سن کر جناب شی نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔مرکزی کمیٹی ایک ستون ہے جب کہ مضبوط بنیاد بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ما شان شیانگ جیسے کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کی بڑی ضرورت ہے جو عوامی سطح پر ایک مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ما شان شیانگ کی کہانی تو ہم نے مکمل طور پر بتائی ہے ،لیکن چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کی جانب سے عوام کے لیے خدمات کی نئی داستانیں ہر وقت رقم کی جاری ہیں۔جیسا کہ جناب شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی عوام کے لیے خدمات سرانجام دینے والی پارٹی ہے ۔عوام کے لیے سب معاملات اہم ہوتے ہیں اور عوام کے لیے چھوٹے موٹے معاملات کو اچھی طرح حل کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی سطح پر انتظام کو بہتر بنائیں گے اور عوام کے لئے زیادہ بہتر خدمات سرانجام دیں گے۔

شیئر

Related stories