​چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام فلیش موب سرگرمی میں عوام کی جانب سے حب الوطنی کا بھر پور اظہار

2019-02-11 11:30:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام فلیش  موب سرگرمی میں عوام کی جانب سے حب الوطنی کا بھر پور اظہار

چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام فلیش موب سرگرمی میں عوام کی جانب سے حب الوطنی کا بھر پور اظہار

تیس سال قبل، چین میں ایک ملی نغمہ بہت مقبول ہوا جس کے بول کچھ یوں ہیں کہ "میں اور میرا آبائی وطن ، ایک لمحے کے لیے بھی جدا نہیں ہو سکتے۔خواہ میں کہیں بھی جاوں ،اسی گیت کی آوازیں سنائی دیتی ہیں "۔تیس سال سے زائد سال گزر گئے، یہ نغمہ سنتے ہوئےچینی لوگ نسل در نسل اپنے وطن کے لیے محبت کے جذبے کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔دو ہزار انیس عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔اسی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ نے ملک بھر میں جشن بہار کے دوران فلیش موب کی سلسلہ وار سرگرمیوں کا اہتمام کیا جن کے تحت بیجنگ ، شنزن ، شیامین ، وو ہان ، چھنگ ڈو ، چھانگ شا سمیت آٹھ شہروں میں ملی نغمہ "میں اور میرا آبائی وطن"گایا گیا اور لوگوں نے اس کے ذریعے اپنے ملک سےاپنی محبت کا اظہار کیا ۔

یہ سرگرمی تین فروری سے شروع ہوئی ہے اور اس میں ہانگ کانگ ، تائیوان سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں نے بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔


شیئر

Related stories