جشن بہاردو ہزار انیس کے دوران چین بھر میں سیاحتی شعبے میں پانچ کھرب تیرہ ارب نوے کروڑ یوان کی آمدنی ہوئی

2019-02-11 11:32:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جشن بہاردو ہزار انیس  کے دوران چین بھر میں سیاحتی شعبے میں پانچ کھرب تیرہ ارب نوے کروڑ یوان کی آمدنی ہوئی

جشن بہاردو ہزار انیس کے دوران چین بھر میں سیاحتی شعبے میں پانچ کھرب تیرہ ارب نوے کروڑ یوان کی آمدنی ہوئی

چائنا ٹورازم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جشن بہاردو ہزار انیس کے دوران ملک بھر میں اکیالیس کروڑ پچاس لاکھ ٹرپس ہوئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں سات اعشاریہ چھ فیصد زائد ہیں ۔ ملک بھر میں سیاحتی شعبے کی آمدنی پانچ کھرب تیرہ ارب نوے کروڑ یوان تک پہنچ گئی،جس میں پپچھلے سال کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جشن بہار منانے کی سرگرمیوں میں روایتی تہذیب و ثقافت سے متعلقہ سرگرمیاں زیادہ مقبول ہوئیں۔چین کے مختلف علاقوں میں جشن بہار جوش خروش سے منایا جارہا ہے۔چائنا ٹورازم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق چالیس اعشاریہ پانچ فیصد سیاحوں نےعجائب گھر کی سیر جب کہ چونتیس اعشاریہ آٹھ فیصد سیاحوں نے فن کے مختلف مظاہرے دیکھنا پسند کیا۔

علاوہ ازیں وزارت نقل و حمل سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جشن بہار کی سات روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں تنتیس کروڑ اسی لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی۔

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق چار سے دس فروری تک ملک بھرمیں خردہ فروشی اور کھانے پینے کے شعبے میں کاروبار کا حجم دس کھرب پانچ ارب یوان تک رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔


شیئر

Related stories