مشرقی وسطی کے امن کانفرنس پر سی آر آئی کا تجزیہ

2019-02-14 18:43:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وسطی ایشیاء کے مسئلے پر وزارتی سطح کا اجلاس چودہ تاریخ کو پولینڈ کے صدر مقام وارسا میں ختم ہوا. کانفرنس کا عنوان تھا "مشرق وسطی کے مستقبل میں امن وسلامتی کا استحکام" ۔سی آر آئی تجزیہ نگار نے اپنے ایک تبصرے میں یہ خیال ظاہر کیا کہ اصل میں موجودہ اجلاس میں اس بات پر توجہ مرکوزکی گئیہے کہ مشرق وسطی میں ایران کیطرف سے "خطرے" کو کیسےمحدود کیا جائے . اساجلاس کےبارے میں ایران نےسخت عدم اطمینان کا اظہار کیا، روس نے اجلاس میں حصہ لینے سے انکار کیا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جیسے یورپی طاقتوں نےبھی مثبت رد عمل ظاہر نہیںکیا.اس طرحاجلاسمیں زیادہ ٹھوس نتائج حاصل نہیں ہوئے.

سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا کہ ایک طرف امریکہ اس اجلاس کے ذریعے ایران پر دباوبرقرار رکھنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف،امریکہ مشرق وسطیمیں اپنے اتحادیوں، خاص طور پر اسرائیل اور سعودی عربکے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ امریکہ ٹھوس کام کر رہا ہے۔. ایک طویل عرصے تک، وائٹ ہاؤس ایران کے مسئلے پر اپنی سختی کا اظہار کرتا چلا آ رہا ہے تاہم ادھر ، مشرق وسطی کے بہت سےاتحادیوں نے شکایت کی ہے کہ امریکہ نے ایران کے "خطرے" کو روکنے کے لئے کافی اقدامات نہیں کیے ہیں. دراصل مزکورہ اجلاس سمیت مختلف اقدامات کے ذریعہ، امریکہاپنے آپ پر مشرقی وسطی کے اتحادیوں کے اعتماد کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories