سنکیانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم کا مقصدعوام کو انتہاپسندانہ نظریات سے چھٹکارا دلاکر اچھی زندگی بسر کرنے کے قابل بنانا ہے.سنکیانگ کی دانشور گلنار ابلی

2019-02-15 16:37:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم کا مقصدعوام کو انتہاپسندانہ نظریات سے چھٹکارا دلاکر اچھی زندگی بسر کرنے کے قابل بنانا ہے.سنکیانگ کی دانشور گلنار ابلی

چین سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ کے زرعی مشینری بیورو کی ڈپٹی ڈائریکٹرگلنار ابلی نے حال ہی میںاپنے ایک مضمون میں کہاہےکہ سنکیانگ نےانسداد دہشت گردی کے اقدامات کو تلاش کرنے کیبھر پورکوشش کی اور کامیابی سے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کا نظام تخلیق کیا.اس تعلیمی نظام کا مقصد سنکیانگ کے عوام کو انتہاپسندانہ نظریات سےنجاتدلاکرپرامن اور خوشحالزندگی بسر کرنے کےقابل بنانا ہے.
مضمون میں لکھا گیا کہ انیس سو نوے کے عشرے میں سنکیانگ کے بعض علاقوں میں انتہا پسندانہ نظریات تیزی سے پھیل رہے تھےکچھ لوگوں نےمقامی عوام سےجدید طرز زندگی کوترک کرنے کا مطالبہ کیا ، اورویغور قومیتکی تاریخ کو توڑ مروڑ کرعلیحدگی کا تصور پیش کیا۔نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ کچھ لوگوں نے دہشت گرد کاروائیوں میں حصہ لیا ۔مزید یہ کہ کچھ لوگوں کو انتہاپسندوں اور دہشت گردں میں تبدیل کیاگیااور معصوم عوام کو قتل کرنے والےبے رحم شیطان بنا دیا گیا.ان لوگوں نےانتہاپسندانہتصورات کو مذہبی عقائد کے ساتھ جوڑ دیا،اورانتہائی طریقوں کی پیروی نہ کرنے والوں کو کافر اورمرتد قرار دےدیا.ان لوگوں کی دھمکیوں کےڈر سےان کے قابومیں آکر کچھ مقامی باشندے جرمکے راستےپر گامزن ہو گئے۔
مضمون میں کہا گیا کہ سنکیانگ میں پیشہ ورانہتعلیم و تربیت کا مقصد یہ ہے کہ تمام نسلی گروہوںسے تعلق رکھنے والوںکو انتہاپسندوں کے ظلمسے نجات ملے. تدریس اور تربیتی مرکز میں، طالب علموں کی قومی زبان استعمال کرنے کی صلاحیت بہتر ہو گئی ہے، قانون کی حکمرانی سے متعلق شعور کو مسلسل بڑھا دیاگیا ہے، اور پیشہ ورانہ مہارت میں بھیاضافہ کیاگیاہے. جس سے نہ صرف انتہا پسندی کے خلاف مزاحمت میں مدد ملتی ہے،بلکہ جدیدطرز زندگیاپنانے اورغربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لۓطالب علموں کی صلاحیت کوتیزی سےبلند کیا گیا ہے۔

شیئر

Related stories