وانگ ای اور شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل ولادیمیر نوروو کی ملاقات

2019-02-16 15:10:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پندرہفروری کو بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل ولادیمیر نورووسے ملاقات کی۔
وانگ ای نے ولادیمیر نوروو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کی روحکو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چھینگ تاؤ سمٹ سے حاصل کردہ نتائج پربھرپور انداز میںعملدرآمد ، انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون کو مسلسل آگے بڑھانےاور آزاد تجارتی زونز کے قیام کے امکاناتپر غور و خوضکا آغاز کرنا چاہتا ہے،۔ انہوں نے کہا کہ چین مزیدافرادی و ثقافتی تبادلوں ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی سے منسلککرنے اور علاقائی شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ولادیمیر نوروونے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے اور چھینگ تاؤ سمٹ کے نتائج پرسنجیدگی کے ساتھ عملدرآمد کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی مسلسل ترقی اور مضبوطی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

شیئر

Related stories