تعاون اور بات چیت کے ذریعے ہی دنیا پرسکون ہو گی : سی ار آئی کا تبصرہ

2019-02-18 17:27:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچپن ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سترہ فروری کو جرمنی کے شہر میونخ میں اختتام پزیر ہوئی ہے ۔تین روزہ کانفرنس میں چین ، جرمنی اور روس سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔کانفرنس کے دوران کثیرالجہتی کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی مناسبت سے تجاویز پیش کی گئیں جن کی شرکائے اجلاس کی اکثریت نے حمایت کی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے تحت دفتر امور خارجہ کے سربراہ یانگ جئے چھی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کثیرالطرفہ پسندی اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں چین کے موقف پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے باہمی احترام کے ساتھ خوشگوار شراکت داری کے تعلقات قائم کئے جائیں ، صف آرائی کی جگہ پربات چیت کو لایا جائے نیز عالمی امن و امان کے تحفظ کے لیے سب کی جانب سے مشترکہ طور پر بھر پور کوشش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تعاون ،مشترکہ ترقی کی بنیاد ہے اس لیے عالمی خوشحالی کے حصول کے لیے جیت -جیت کا نیا تصور اپنانا چایئے ، اصلاحات و تحقیقات کو اہمیت دیتے ہوئے پوری دنیا کے نظم و نسق کی بہتری کے لیے کوشش کی جانی چاہیئے اور عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کا تحفظ کیا جانا چاہیئے۔




شیئر

Related stories