اپنے صدور کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے چین امریکہ تجارتی مذاکرات کلیدی مرحلے میں داخل : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-02-23 15:44:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ کو امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چین امریکہ تجارتی مذاکرات میں شریک چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی لیو حہ سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے موجودہ مذاکرات کو مزید دو دن کی توسیع دینے کا اعلان کیا۔اس سے یہ ظاہر ہے کہ چین امریکہ تجارتی مذاکرات سب سے کلیدی اور سب سے مشکل مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور فریقین بھی اس حوالے سے اتفاق رائے کے حصول کے لیے شدید خواہش رکھتے ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں چین اور امریکہ کے مابین ہونے والے تجارتی مذاکرات کے بعد سے دنیا میں اسٹاک مارکیٹس میں اضافے کا رجحان نمایاں ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ بھی چین اور امریکہ کے تجارتی تنازعات کا حل چاہتی ہے۔

حالیہ ایک ماہ کے دوران چین اور امریکہ نے اعلی سطحی مذاکرات کے تین ادوار منعقد کیے ہیں اور مذاکرات کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سےیہ ظاہر ہے کہ دونوں فریقین دونوں ممالک کے صدور کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کا مضبوط عزم رکھتے ہیں۔

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات کافی پیچیدہ ہیں اوراس حوالے سے نوے دن کے اندر اتفاق رائے طے پانا ایک مشکل کام ہے۔تاہم دونوں ممالک کے صدور نے اس حوالے سے مثبت رویے کااظہار کیا ہے جس نے دونوں فریقین کے وفود کو بھی ایک قوت فراہم کی ہے۔بے شک چین اور امریکہ کے درمیان بڑے اختلافات موجود ہیں۔اس لیے چین امریکہ تجارتی کشمکش کے لیے چین نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ ان تجارتی مذاکرات کے نتائج سے قطع نظر ،چین اصلاحات و کھلے پن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا رہے گا۔


شیئر

Related stories