چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-02-25 11:21:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

چین اور امریکہ کےمابین جاری اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا ساتواں دور چھبیس تاریخ کو واشنگٹن میں اختتام پذیر ہوا۔فریقین نے ارجنٹائن میں دونوں ممالک کی سربراہی ملاقات میں طے ہونے والے اہم اتفاق رائے کو عمل میں لاتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی، علمی حقوق کے تحفظ، ٹیرف کے علاوہ دیگر رکاوٹوں، خدمات کی صنعت، زراعت اور کرنسیوں کی شرح تبادلہ سمیت مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے اہم پیش رفت کی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ یکم مارچ کو چینی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کے منصوبے کو ملتوی کیا جائے گا۔

چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

سی آر آئی کے تجزیہ نگار نےاپنے ایک تبصرے میں یہ خیال ظاہر کیا کہ ظاہر ہےمشاورت کے اس دور نے چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو حل کرنے راستے پر ایک اور اہم قدم آگے بڑھایا ہے. مشاورت کے پچھلے دور میں دونوں فریقین نے اہم معاملات پر اصولی اتفاق رائے طے کیا تھا جبکہ موجودہ دور میں ٹھوس مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور مشاورت کی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا. توقع ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مشاورت مکمل ہونے والی ہے۔

چین - امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت ایک پیچیدہ پروجیکٹ کی مانند ہے.اختتام پر پہنچتے وقت دونوں فریق زیادہ محتاط ہوں گے. اتنی مشکل اور پیچیدہ بات چیت کے لیے صرف نوے دن کی مدت مقرر کی گئی ہے اس لیے مشاورت کا کام کٹھن ہے. اس وقت بات چیت آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہےجو سب سے اہم اور مشکل مرحلہ ہے.

چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

چین امریکہ اقتصادی بات چیت میں پیش رفت۔سی آر آئی کا تبصرہ

مشاورت کے موجودہ دور میں، دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے ہمیشہ دو طرفہ بات چیت کے عمل میں رہنما کردار ادا کیا ہے.سربراہی اتفاق رائے کو کیسے لاگو کرنا ہے یہ ، بات چیت میں شریک دونوں اطراف کی مذاکراتی ٹیموں کی دانش اور تجربے کے لیے بڑی آزمائش ثابت ہوگا۔

شیئر

Related stories