تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس کاایجنڈا مقرر کردیا گیا
تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس کاایجنڈا مقرر کردیا گیا
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس کے لیے چار تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تیاری اجلاس کا انعقاد ہوا۔این پی سی کی مجلس قائمہ کے صدر لی چان شو نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تیرہویں این پی سی کے دوسرے سالانہ اجلاس کے صدارتی گروپ اور سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا اور اجلاس کے ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
لی چان شو نے اعلان کیا کہ تیرہویں این پی سی کا دوسرا سالانہ اجلاس پانچ مارچ دو ہزار انیس کو منعقد ہوگا اور اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
تیاری اجلاس میں منظورکردہ ایجنڈے کے مطابق این پی سی کے سالانہ اجلاس میں سرکاری ورکنگ رپورٹ کی نظرثانی کی جائے گی۔دو ہزار اٹھارہ میں اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد کی صورتحال اور دو ہزار انیس کے لیے ان منصوبوں کے مسودے کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔دو ہزار اٹھارہ میں بجٹ کے استعمال اور دو ہزار انیس میں بجٹ سے متعلق مسودے کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق قانون کے مسودے کے بل کی نظرثانی کی جائے گی۔اس کے علاوہ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ ،سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ کی ورکنگ رپورٹس پرنظرثانی کی جائے گی۔