دو اجلاسوں کے بارے میں سی آر آئی کا تبصرہ

2019-03-04 19:01:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی عوامی کانگریس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ مارچ چین کی سالانہ ترقیاتی منصوبہ بندی کا مہینہ ہے اور مذ کورہ دو اجلاس دنیا کے لیے چین کا مشاہدہ کرنے کی ایک کھڑکی کے مترادف ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کے حامل ملک چین کےعوام کے مفادات بہت متنوع ہیں. لیکن چینی عوام میں یہ اتفاق رائےعام ہےکہ چینی قوم کے نشاط ثا نیہ پر عملدرآمد کیا جائے گا، یہ تقریباایک ارب چالیس کروڑ چینیوں کی مشترکہ خواہش ہے.حکمران جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں کثیر جماعتی تعاون کے ساتھ سیاسی مشاورت کرنے والے اہم ادارے کی حیثیت سےسی پی پی سی سی نے مرکزی فیصلہ سازی کی سطح پر اور سماج کے مختلف حلقوں کے درمیان اتفاق رائے کے حصول کے لیے ایک پل کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے ،اور قومی ترقی اور قومی اعزاز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

سی پی پی سی سی جمہوریت پر عملدرآمد کا ایک اہم ذریعہ ہے. سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور سیاست میں شرکت سوشلسٹ جمہوریت کے نظام کےدوام کو ظا ہر کرتے ہیں.

رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سترواں سال ہے ۔یہ سی پی پی سی سی کے قیام کا بھی سترواں سال ہے۔سی پی پی سی سی چین کی سب سے وسیع پیمانے پر ،محب وطن اور متحد تنظیم ہے اور قومی ترقی کے لئے ایک اچھےماحول کی فراہمی کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے.


شیئر

Related stories