عوام کے سامنے شاندار پروگرام پیش کیے جائیں، چینی صدر شی جن پھنگ

2019-03-05 01:26:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عوام کے سامنے  شاندار اور بھرپور پروگرام پیش کیے جائیں، چینی صدر شی جن پھنگ

مارچ کے ابتدا میں چین کے دو اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔چار تاریخ کی سہ پہر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے تحت ثقافت و فنون اور سوشل سائنس کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین سے ملاقات کی۔ ان کی آرا اور تجاویز سنیں۔ اور ان کو ہدایا ت دیں ۔دو ہزار چودہ میں منعقدہ ثقافت اور فنون سے متعلق سمپوزیم کے موقع پر دی جانے والی ہدایات کے بعد یہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے چین کی ثقافتی اور فنی ترقی کے لیے ایک اور مرتبہ اہم ہدایات ثابت ہوتی ہیں۔

شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ عوام کے سامنے شاندار پروگرام پیش کرنے چاہیے۔تمام تحریروں، ادبی تخلیقات اور تعلیمی تحقیق میں حقیقت کی عکاسی ہونی چاہیئےاور یہ حقیقی مسائل سے نمٹنے کے لیے سود مند ہونے چاہیئے۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ تمام لوگ چین کی حقیقت پر مبنی موجودہ ترقی اور چینی عوام کی خوشحال زندگی کی اپنے کام میں اچھی طرح اظہار کریں گے۔ اورچین کی اصل روح ، اقدار اور طاقت کا اپنے کام میں بھر پور مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی خصوصیات کی حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہوئی ہے۔امید ہے کہ تمام لوگ نئے عہد میں چین کے عظیم تخلیقات میں سےاپنے لیے موضوعات منتخب کرکے موجودہ زمانے کی تاریخی تبدیلیوں کی عکاسی کریں گے۔موجودہ دور کی روح کے فروغ کے لیے پروگرام تیار کریں گے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سترواں سال ہے۔گزشتہ ستر سالوں میں چین کے اندر زمین و آسمان کی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ یہ دور چینی قوم کی تاریخ میں اور دنیا کی تاریخ میں شاندار کارناموں سے بھرپور ایک لمبی نظم کی طرح ہے۔امید ہے کہ تمام لوگ ان ستر سالوں کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کی جدوجہد سے متعلق حقایق کا اپنے کام میں اظہار کریں گے۔اور تاریخی کامیابیوں کے پیچھے چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ راستے ،نظریے ،نظام اور ثقافت کی برتری کو ٹھوس انداز میں واضح کریں گے۔تاکہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کے آگے بڑھنے کے سفر کی مضبوط روحانی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔

عوام کے سامنے  شاندار اور بھرپور پروگرام پیش کیے جائیں، چینی صدر شی جن پھنگ

عوام کے سامنے  شاندار اور بھرپور پروگرام پیش کیے جائیں، چینی صدر شی جن پھنگ


شیئر

Related stories