دیہی علاقوں کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں سماجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،چینی صدر شی جن پھنگ

2019-03-08 22:05:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دیہی علاقوں کی بنیادی تنضیبات کی تعمیر میں سماجی سرمایہ کاری  کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،چینی صدر شی جن پھنگ

آٹھ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں دیہی علاقوں کو خوشحال بنانے کے لیے سماجی سرمایہ کاری کو دیہی علاقوں کی نقل و حمل ،فارم لینڈ آبپاشی، دیہی لاجسٹکس اور انٹرنیت سمیت دیگر بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں لگانے کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔چین نے دو ہزار بیس تک شہروں اور دیہی علاقوں کو ابتدائی طور پرخوشحال بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ حقا ئق کودیکھا جائے تو اس وقت سب سے زیادہ کمی دیہی علاقوں میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر کی کمزوری میں ہے۔ اس لیے چینی حکومت نے رواں سال پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو ترجیح دیتے ہوئے ان کوفروغ دینے کو حکومت کےورک رپورٹ میں شامل کیا ہےتاکہ دیہی علاقوں میں غربت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور دیہی علاقوں کو خوشحال بنایا جائے۔

شیئر

Related stories