سنکیانگ میں شعبہِ تعلیم کی ترقی جاری ہے : این پی سی نمائندگان

2019-03-14 17:45:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں شعبہِ تعلیم مرکزی حکومت کی جانب سے کی جانے والی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی وجہ سے آگے بڑھ رہا ہے اور سنکیانگ کی موجودہ تعلیمی صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے ۔ اس حوالے سے چین کی قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک سنکیانگ کے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

 سنکیانگ میں شعبہِ تعلیم  کی ترقی جاری ہے : این پی سی  نمائندگان

این پی سی کی نمائندہ اور سنکیانگ تھان چھنگ شہر کے قصبہ آر گونگ کے مرکزی سکول کی پرنسپل مینگ شیاو چھینگ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سکول میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے کافی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ سکول میں کھیلوں کے لیے جدید میدان کی تعمیر کی گئی اور ہر کلاس روم میں الیکٹرانک رائٹنگ بورڈ ز کا استعمال ہونے لگا ہے۔

 سنکیانگ میں شعبہِ تعلیم  کی ترقی جاری ہے : این پی سی  نمائندگان

نمائندے قربان نیاز ، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد آبائی علاقے میں واپس جا کر قصبے کے ایک سکول کے پرنسپل بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی زبان سیکھنا بہت ضروری ہے۔ یہ مقامی بچوں کے لیے جدید تعلیم کے حصول کی بنیاد ہے ۔ نمائندہ چانگ این کے خیال میں مقامی استاد کی تربیت سنکیانگ کے تعلیمی معیار کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا بھی بہت ضروری ہے تاکہ با صلاحیت لوگ تدریس کے لیے سنکیانگ کے دیہات میں جائیں ۔


شیئر

Related stories