این پی سی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری

2019-03-15 11:58:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ تاریخ کی صبح چین کی تیرہویںقومی عوامی کانگریسکا دوسرا اجلاس بیجنگ میں اختتام پزیر ہوا جسمیں ووٹنگکے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری دی گئی ۔
اطلاعات کےمطابقاس قانون میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی ،اضافے، تحفظ اور انتظام سمیت مختلفپہلووں کے حوالے سےضابطہ اخلاق مرتبکیا گیا ہے۔اس قانون کے ذریعےچین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے قانونی نظام کے لیےبنیادی ڈھانچہ قائم کرلیا گیاہے۔ اوریہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئےرہنمائی فراہم کرنے والا بنیادی قانون بن گیا ہے۔
رائے عامہ کے خیال میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری سےقومی قانون سازی کے ذریعے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر بلا تعطل عملدرآمد کی خواہش اورعزم کا اظہار ہوتاہے۔اس قانون سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانونی حقوق کا مزیدتحفظ کیا جائے گا اور چین کےاعلی میعار کے حاملکھلے پن اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

شیئر

Related stories