چین رواں سال یہ کلیدی جنگ لڑے گا:سی آر آئی کا تبصرہ

2019-03-20 15:57:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین رواں سال یہ کلیدی جنگ لڑے گا:سی آر آئی کا تبصرہ

چین رواں سال یہ کلیدی جنگ لڑے گا:سی آر آئی کا تبصرہ

چین کے دو سیشنز کے دوران صدر شی جن پھنگ نے بارہا "غربت کے خاتمے"کے مسائل کا ذکر کیا۔دو ہزار بیس تک چین میں اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی مکمل طور پر تشکیل دی جائے گی۔اس ہدف کے لیے رواں سال غربت کے خاتمے کے لئے جاری اس جنگ میں جیت ہی سب سے اہم اور ضروری کام ہے۔

غربت کے خاتمے میں چین نے نمایاں ثمرات حاصل کیے ہیں ۔عالمی بنک کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انیس سو اٹھہتر سے دو ہزار سترہ تک چین میں ستر کروڑ افراد نے غربت سے نجات حاصل کی ہے جو دنیا میں اس حوالے سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔عالمی بنک کے سابق سربراہ کیم یونگ کے خیال میں چین میں غربت کا خاتمہ "بنی نوع انسان کی تاریخ کے عظیم ترین واقعات میں سے ایک"ہے۔

تاہم تاریخ ، قدرت ، آبادی اور علاقائی فرق کی وجہ سے پچھلے سال کے اواخر تک چین کے دیہات میں بدستور ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ افراد غربت کا شکار ہیں۔چینی حکومت نے رواں سال مزید ایک کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلانے کا وعدہ کیا تھا۔تو اس جنگ کو جیتنے کے لیے چین نے دیہی ترقی کو ترجیح دی ہے۔اس میں زراعت کی سپلائی سائیڈ کی اصلاحات کو فروغ دینا ، سبز ترقی کے تصور کو مضبوط بنانا ،دیہات میں بنیادی تنصیبات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔غربت کے خاتمہ کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنا نہ صرف اپنے عوام کے لیے چین کا وعدہ ہے بلکہ دنیا کے لیے بھی نئی خدمت ہوگا۔



شیئر

Related stories