موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

2019-03-25 10:35:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس تاریخ کو چینی صدر نے اپنے دورہ موناکو کا آغاز کیا۔یہ چین کے کسی بھی صدر مملکت کا موناکو کا پہلا دورہ ہے۔موناکو کی سڑکوں پر چین اور موناکو کے قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں اور موناکو "مومنٹ آف چائنہ"یعنی"چین کے لمحے" میں داخل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر موناکو کے صدر پرنس البرٹ دوئم نے کہا کہ پچھلے سال ستمبر میں انہوں نے اپنے چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ کو اپنے ملک میں تشریف لانے کی دعوت دی تھی۔ نصف برس کے اندر اندر دونوں ممالک کے صدور کی یہ دوسری ملاقات ہے۔

چین اور موناکو کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری دو ہزار اٹھارہ سے اگست دو ہزار اٹھارہ تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی مالیت بارہ کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالرز بنی اور گزشتہ سال کی اسی مدت سے آٹھ سو چھہتر اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ ہے۔اس مرتبہ دونوں صدور نے چوبیس تاریخ کو ہونے والی باہمی گفت وشنید میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

پرنس البرٹ دوئم اب تک دس مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ جناب شی جن پھنگ اور پرنس البرٹ دوئم میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں کھیل کے شوقین ہیں اور دونوں صدور تحفظ ماحول کے حوالے یکساں خیالات رکھتے ہیں۔ ایسا کہا جاسکتا ہے کہ دونوں صدور کے درمیان باہمی دلچسپی کے بہت زیادہ موضوعات موجود ہیں۔

موناکو میں گذشتہ چند روز سے چینی صدر مملکت کے دورے کو بھر پور کوریج دی جارہی ہے۔ 23 تاریخ کو موناکو کے اخبار "موناکوماٹن" نے صدر شی جن پھنگ کے دورے ملکی تاریخ کا ایک اہم لمحہ قرار دیا۔یوں محسوس ہوتا ہے موناکو میں "چینی رنگ"میں رنگ گیا ہے۔دیگر ملکی اخبارات اور جرائد نے بھی موناکو اور چین کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا ہے۔

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو  "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل

موناکو "مومنٹ آف چائنہ"میں داخل


شیئر

Related stories