چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور صدر میکرون کے درمیان ملاقات

2019-03-25 10:52:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو فرانسیسی شہر نیس میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون سے ملاقات کی۔جناب شی نے نشاندہی کی کہ فرانس عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا بڑا مغربی ملک ہے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار کے تعلقات قائم کرنے والا ، اسٹریٹجک بات چیت کرنے والا اور سول جوہری توانائی کا تعاون کرنے والا پہلا ملک ہے۔ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور چین فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپن ویں سالگرہ بھی ہے۔اس خاص سال میں ان کا دورہ فرانس خاص اہمیت کا حامل ہے۔

جناب شی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اس وقت عالمی صورتحال اور چین-فرانس تعلقات میں بڑی تبدیلی آئی ہے تاہم کچھ پہلوؤں سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔یعنی چین-فرانس تعلقات پر چین کا اہمیت دینا تبدیل نہیں ہوا۔امن،ترقی ،مساوات اور انصاف کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ جستجو تبدیل نہیں ہوئی۔اور باہمی مفادات کے تعاون میں بھی تبدیلی نہیں آئی۔جناب شی نے کہا کہ فریقین کو تعاون کے نئے امکانات کی مسلسل تلاش کرنی چاہیئے۔"دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی مشترکہ تعمیر اور تعاون کے دوسرے منصوبوں کو جلد از جلد عمل میں لایا جائے۔چین فرانس کے ساتھ اقوام متحدہ ،عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات،موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر صلاح و مشورے کو مضبوط بنانے پر تیار ہے۔چین یورپ کی یکجہتی کی حمایت کرتا ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس "دی بیلٹ اینڈ روڈ"پر بڑی توجہ دیتا ہے اور اس منصوبےکو اہمیت بھی دیتا ہے۔فرانس چین کو اہم اسٹریٹجک تعاون کا شراکت دار سمجھتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی امور میں چین کے اہم کردار اور خدمات کی پذیرائی کرتا ہے۔فرانس چین کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور کثیرالطرفہ پسندی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا۔

جناب شی نے موناکو کے دورے کو مکمل کر کے نیس پر پہنچ کر اپنےفرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کیا۔


شیئر

Related stories