چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

2019-03-25 10:59:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

چین اور اٹلی کے سربراہوں کے درمیان متعدد شعبوں میں باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک میں فٹ بال کی ثقافت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے،چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان 24 مارچ کو جامع اسٹریٹجک تعاون کا ایک معاہدہ طےپایا ہے. جس کے مطابق معروف اطالوی فٹ بال لیگ "سیری اے" مقابلے آئندہ تین برس میں چین میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شنگ ہائی شیونگ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر گبرائیلی گاروینانے اس حوالے سے 24 تاریخ کو روم میں باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے.

چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر گبرائیلی گاروینا نے دستخط کی تقریب میں کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے کامیاب دورہ اٹلی کے بعد اس معاہدے پر دستخط بہت خوش آئند بات ہے۔ "یہ ایک تاریخی اور اہم تعاون ہے." ان کو یقین ہے کہ کھیلوں اور ثقافت کے میدانوں میں ترقی کے نئے مواقع سے چین اور اٹلی کے درمیان بات چیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا.

چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شنگ ہائی شیونگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کا کامیاب دورہ اٹلی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے. فٹ بال کے میدان میں دونوں ملکوں کا تعاون چین اور اٹلی کے درمیان ثقافت اور کھیلوں کے میدانوں میں تبادلے اور تعاون کے لئے ایک نیا سفر ثابت ہو گا. انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چینی فٹ بال کی صنعت میں بین الاقوامی تعاون کی مکمل حمایت کرے گا ۔

شیئر

Related stories