چین خلابازی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

2019-04-24 19:52:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس اپریل چین کا چوتھا یوم خلابازی ہے ۔ اسی دن چین کے قومی محکمہ خلابازی نے اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل میں چین کے شعبہ خلا بازی کے کردار کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ چین مساوات ، باہمی مفاد ، پرامن استعمال اور اشتراک کی ترقی کی بنیاد پر خلا بازی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے گا ۔ چین دنیا کے مختلف ممالک کے خلاباز اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور مشترکہ ترقی پر مبنی نئے شراکت داری تعلقات قائم کرے گا ۔

چین کے قومی محکمہ خلا بازی کے سربراہ چانگ کھہ جئے نے یوم خلا بازی کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کے شعبہ خلا بازی نے تیز ی سے ترقی کی ہے۔ چین نےعالمی برادری کے لئے اپنے چاند کے اور دو سرے خلائی مشنز کو کھول دیا ہے اور دوسرے ممالک کے لیے خلائی تحقیقات کے لیے تعاون کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔

فرانس رواں سال چین کے یوم خلا بازی کا مہمان ملک ہے ۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے اس شعبے میں متعدد منصوبوں میں تعان کیا ۔ واضح رہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں چین اور فرانس نے بحری مقاصد کیلئےسیٹلائٹ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا اور رواں سال مارچ میں دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں نے تعاون کو آگے بڑھانے کی یاد داشت پر دستخط کئے ۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ رواں سال چین اور فرانس کے درمیان خلائی تعاون کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔

چین خلابازی کے شعبے میں  بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون  کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں  بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون  کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں  بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون  کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں  بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون  کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

چین خلابازی کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا

شیئر

Related stories