دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم کے تحت تھنک ٹینکس کے تبادلے کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد
دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم کے تحت تھنک ٹینکس کے تبادلے کے موضوع پر سیمنار پچیس تاریخ کو بیجنگ کے نیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، مرکزی تشہیری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ چینی اور بیرونی تھنک ٹینکس کے تبادلے کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مثبت کردار کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تھنک ٹینک تعاون کمیٹی کے قیام پر بھیجے اپنے تہنیتی پیغام میں تھنک ٹینکس کے تبادلے ، باہمی اعتماد میں اضافے ، اتفاق رائے کے حصول اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو نئی بلندی تک لے جانے کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔
ساٹھ سے زائد ممالک اور علاقوں سے تین سو سے زیادہ نمائندوں نے اس سیمنار میں شرکت کی ۔