چین اصلاحات اورکھلےپن کے حوالے سے سلسلہ وار اقدامات اختیار کرے گا۔ شی جن پھنگ
2019-04-26 11:10:37
دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ مزید اعلی سطح کے کھلےپن کی ترقی کے لیے چین نظام اور بنیادی ڈھانچے کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنائے گا اور اصلاحات اورکھلےپن کے حوالے سے سلسلہ وار اقدامات اختیار کرے گا۔ ان اقدامات میں غیرملکی سرمایہ کاری کی منڈی تک رسائی کو وسعت دینا ، علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں عالمی تعاون کو مضبوط بنانا ، سازوسامان اور سروس کی درآمدات میں اضافہ کرنا ،بین الاقوامی میکرو اقتصادی پالیسی میں تعاون پر زیادہ موئثر عمل درآمد کرنا اور کھلے پن کی پالیسی پرعمل درآمد کرنےکی صورت حال پر توجہ دینا شامل ہے ۔