چین میں منڈی تک رسائی کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت ملے گی
2019-04-26 11:11:59
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین مستقبل میں منفی فہرست کو بڑے پیمانے پر کم کرے گا تاکہ جدید سروس پر مشتمل صنعت، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبوں میں کھلے پن کو وسعت دی جائے اور زیادہ شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی شیئر ہولڈنگ اور واحد ملکیت رکھنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ چین نئی آزاد تجارتی زونز قائم کرے گا ، آزاد تجارتی بندرگاہوں کی تعمیر کو تیز کرنے کی کوشش کرے گا ،ان سے وابستہ قوانین و ضوابط بنائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔