چین کھلی پالیسی کے نفاذ کرنے کو زیادہ اہمیت دے گا
2019-04-26 11:36:34
چھبیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ دستخط شدہ کثیرالجہت اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔چین قانون کی حکمرانی اور دیانت داری سے حکومت کی تعمیر کو مضبوط بناتا ہے اور بین الاقوامی معاہدوں کے نفاذ کا نظام بناتا ہے۔چین کھلے پن کی توسیع کے لیے قانون و ضوابط کو بہتر بناتا ہے۔ انتظامی اجازت اور مارکیٹ کی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں مختلف سطحوں کی حکومتوں کے عمل کو بہتر بنا کر منصفانہ مقابلے میں رکاوٹ ڈالنے والے ضوابط کو ختم کرتا ہے اور مارکیٹ کی نوعیت، قانون کی حکمرانی اور آسانی کے حامل کاروباری ماحول کو بہتر بناتا ہے۔