چینی صدر کی اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی

2019-04-28 15:15:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر کی اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی

چینی صدر کی اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ستائیس اپریل کو بیجنگ میں "ایک پٹی ایک شاہراہ "بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم میں شریک ،اٹلی کے وزیر اعظم جوزے پے کونت کے ساتھ ملاقات کی . شی جن پھنگ نے کہا کہ اٹلی مغربی ممالک میں سے پہلا ممالک ہے جس نے چین کے ساتھ"ایک پٹی ایک شاہراہ" تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ،چین اس عمل کی تعریف کرتا ہےاور اٹلی کے ساتھ مل کر "ایک پٹی ایک شاہراہ" کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ چین اور یورپ کے درمیان "ایک پٹی ایک شاہراہ" کی مشترکہ تعمیر کے سلسلے میں تعاون کی ایک مثال قائم ہو سکے۔

جوزے پے کونت نے "ایک پٹی ایک شاہراہ "بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر اور گول میز سربراہی اجلاس میں کی گئی تقریر انتہائی اہم اوراسٹریٹجک تھی ۔ بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر دیکھ لینا چاہیے کہ "ایک پٹی ایک شاہراہ " دنیا کے لیے زیادہ فوائد لائے گا۔


شیئر

Related stories