دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں حاصل کردہ ثمرات ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

2019-04-29 10:22:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس سے ستائیس اپریل تک دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کا دوسرا فورم بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اٹھائیس تاریخ کو فورم میں حاصل کردہ ثمرات کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت شی جن پھنگ کے خطاب اورگول میز سمٹ کے مشترکہ اعلا میے کا جائزہ لیتے ہوئے ثمرات کی فہرست کو دیکھا جائے تو سب سے پہلے اس فورم سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیاری ترقی کے ہدف کا تعین کیا گیا ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر انٹرکنکشن کے تعلقات قائم کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ بڑی تعداد میں ثمرات کے حصول سے باہمی مفادات کی بنیاد پر جیت -جیت کا اظہار ہواہے ۔ علاوہ ازیں مقامی اور صنعتی و تجارتی روابط میں اضافے کا نیا پلیٹ فارم قائم کرتے ہوئے تعاون کے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کا ڈھانچہ مزید بہتر ہو گیا ہے اور مختلف ممالک کے سربراہان کی رہنمائی میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں ۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کئے جانے کے گزشتہ چھ برسوں کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی تکمیل ہو چکی ہے اور اس وقت سے ہمیں اس ڈھانچے کے تحت ہر ایک ٹھو س منصوبے پر غور کرنا چاہیئے تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اعلی معیاری ترقی کر سکے ۔


شیئر

Related stories