چینی صدر مملکت کی آسٹریا کے وزیر اعظم سے ملاقات

2019-04-29 15:31:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت کی آسٹریا کے وزیر اعظم  سے ملاقات

چینی صدر مملکت کی آسٹریا کے وزیر اعظم سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے انتیس اپریل کو بیجنگ میں آسٹریا کے وزیر اعظم سبسٹئین کوارڈز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ اور سولہ پلس ایک تعاون میں آسٹریا کےمثبت طو رپر حصہ لینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان بنیادی مفاہمت سے متعلق اختلاف نہیں ہے اور تعاون کو مضبوط بنانا فریقین کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

سبسٹئین کوارڈز نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا اصلاحات و کھلے پن کو فروغ دینے والے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جن کاشی جن پھنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا علاوہ ازیں آسٹریا یورپ - چین تعلقات کی ترقی کے لیے بھی اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔

چینی صدر مملکت کی آسٹریا کے وزیر اعظم  سے ملاقات

چینی صدر مملکت کی آسٹریا کے وزیر اعظم سے ملاقات

شی جن پھنگ نےاسی دن سوئس صدر اور کمبوڈیا اور سنگاپور کے وزرائے اعظم سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔


شیئر

Related stories