چینی صدر کا لاؤس کے پرائمری اسکول کے اسا تذہ و طلبہ کے تشکراتی مراسلے کا جواب

2019-04-30 18:46:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لاؤس کے نانگ پنگ پرائمری اسکول کے اساتذہ و طلبہ نے حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نام ایک خط میں اپنے اسکول کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔صدر شی جن پھنگ نے جوابی خط میں چین -لاؤس دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

چینی صدر نے کہا کہ آپ کے خط سے مجھے پتہ چلا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر آپ کی پڑھائی اور زندگی میں مثبت تبدیلیوں کی وجہ بنی ہے ۔متعلقہ ممالک کی مشترکہ ترقی اور عوام کی بہتر زندگی ہی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو پیش کرنے کا بنیادی مقصد ہے۔مجھے امید ہے کہ طلبہ محنت سے پڑھیں گے اور چین -لاؤس دوستی مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

چین-لاؤس دوستانہ پرائمری اسکول نانگ پھنگ ، دو ہزار بارہ میں چین کی مدد سے قائم کیا گیا تھا۔


شیئر

Related stories