دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک اور علاقے دنیا کا اہم تجارتی خطہ بن گئے ہیں

2019-05-07 17:34:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے بین الاقوامی اقتصادی تبادلوں کے مرکز سمیت چینی و غیر ملکی تھنک ٹینکس نے سات تاریخ کو مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا،جس سے ظاہر ہوا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک اور علاقے دنیا کا اہم تجارتی خطہ بن گئے ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ معیشت شمالی امریکہ کے آزاد تجارتی علاقے سے سبقت لے جاتے ہوئے یورپی یونین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑی اقتصادی طاقت بن گئی ہے۔

دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ تک چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان سامان کی تجارت کی کل مالیت ساٹھ کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ پچیس ممالک کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی بن چکا ہے۔دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ تک دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت نوے ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہوگئی ہے۔


شیئر

Related stories