دی بیلٹ اینڈ روڈ معیشت سے متعلقہ علاقے دنیا کا دوسرا بڑا خطہ بن گئے ہیں۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-05-08 16:41:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مئی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دو تحقیقی رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔ ایک رپورٹ چینی قیادت میں غیر ملکی تھنک ٹینکس اور دوسری معروف ریٹنگ کمپنی موڈیز کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

پہلی رپورٹ کا نام ہے دی بیلٹ اینڈ روڈ تجارتی سرمایہ کاری انڈیکس کی رپورٹ ہے۔جس کو چین کے بین الاقوامی اقتصادی تبادلوں کے مرکز کی قیادت میں چینی و غیر ملکی تھنک ٹینکس نے سات تاریخ کو بیجنگ میں جاری کیا ۔اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے متعلقہ اعدادوشمار کے مطابق نشاندہی کی گئی کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ میعشت شمالی امریکہ کے آزاد تجارتی زون سے سبقت لے جاتے ہوئے یورپی یونین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا اقتصادی خطہ بن چکی ہے۔اس سے متعلق تجارتی سرگرمیوں میں روزبروز نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری رپورٹ دنیا کے مشہور درجہ بندی کے ادارے "موڈیز" کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے ذریعے مختلف ممالک کی پیداواری صلاحیت کو بلند کرنے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ان ممالک کی حالیہ اقتصادی ترقی اور طویل المدتی ترقی کی صلاحیت کے لیےبھی خدمات سرانجام دی گئی ہیں۔


شیئر

Related stories