چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا ایشیائی ثقافتی کارنیول سے خطاب  

2019-05-15 22:14:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیائی ثقافتی کارنیول پندرہ تاریخ کی رات بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے خوشگوار موسم میں ایشیا کے مختلف ممالک کے مہمانان گرامی ، فن کاراور نوجوان اکٹھے ہوکر اس کارنیول کی شکل میں ثقافتی میلے کا جشن اور خوشی منا رہے ہیں ۔چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے آئے ہوئے تمام دوستوں کا والہانہ خیر مقدم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کے مختلف ممالک اپنی قدیم اور شاندار ثقافتوں کے وارث ہیں ۔ ان ثقافتوں میں انفرادیت کے ساتھ ساتھ قدر مشترک بھی موجود ہیں ۔ ایشیا ئی ثقافتیں تنوع کی وجہ سے رنگ برنگی اور سدابہا رہیں ۔آج رات ایشیائی ثقافتوں کے رنگا رنگ پھول کھلیں گے۔ ثقافت و فن کے شاندار مظاہر وں کے ذریعےدنیا کو شاندار، متحرک ، پرامن اور ترقی پسند ایشیا کا پیغام ملےگا ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین قدیم زمانے سے اس نظریے کا قدردان رہاہے کہ خوشگوار ہمسائگی ایک ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے ۔ چینی عوام دل سے یہ خواہش اور امید رکھتے ہیں کہ ایشیا کے تمام ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور دنیا کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ ہم ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرایشیا اور دنیا کے خوبصورت مستقبل کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے ۔

اپنے خطاب کے آخر میں شی جن پھنگ نے ایشیائی ثقافتی کارنیول کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ۔

شیئر

Related stories