ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

2019-05-17 11:38:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے سلسلے میں "ایشیائی تہذیب کا ہفتہ "آج کل چین کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔اس دوران ایشیائی تہذیبی و فنی پریڈ، ایشین فوڈ فیسٹیول، ایشیائی ثقافتی و فنی تہوار ، ایشیائی ثقافتی سیاحتی نمائش، ایشیائی فلم اور ٹیلی ویژن ہفتہ، ایشیائی تہذیب کی نمائش، اور دیگر قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں.

ایشیائی فلم فیسٹیول کے دوران یعنی سولہ سے تیئس مئی تک چین کے پانچ شہروں بیجنگ، شنگھائی،گوانگ جو ، چھن دو اور شی آن کے چودہ سینما گھروں میں تیس سے زائد ایشیائی ملکوں اور علاقوں سے آنے والہ ساٹھ سے زائد فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے دوران، پانچ ایشیائی ثقافتی نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی. ان میں سے، "ایشیائی تہذیب کی نمائش" میں 47 ایشیائی ممالک کے بہترین ثقافتی ورثے چین میں دکھائے جائیں گے۔ ایشیا کے علاوہ یونان اور مصر کے بعض آثار قدیمہ بھی متعلقہ نمائشوں میں پیش کیے جائیں گے۔

ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

ایشیائی تہذیب و تمدن کے ہفتے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں

شیئر

Related stories