چین کی جانب سے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے دلوں کے فاصلے کم ہوں گے، فضا علی مرزا

2019-05-19 16:23:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی جانب سے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے دلوں کے فاصلے کم ہوں گے، فضا علی مرزا

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور فلم پروڈیوسر فضا علی مرزا نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین کی جانب سے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز سے مختلف ثقافتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع ملے گا اور اس سے دلوں کے فاصلے کم ہوں گے۔ انہوں نے چین کی جانب سے کانفرنس کے انتظامات کو بے حد سراہا۔

فضا علی مرزا نے بتایا کہ اب تک ان کی چار فلموں نے ریکارڈ توڑ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ مزید فلموں پر کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال اور مثالی ہے ۔ ثقافتی تعاون کو فروغ دے کر ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں،چین اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کے مابین تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کے دورے سے پاک چین تعلقات ، خاص طور پر ثقافتی میدان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔فضا علی کے مطابق ان کے خیال میں فلم ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے چین اور پاکستان کے عوام زیادہ بہتر انداز میں اپنی ثقافت کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر سکتے ہیں۔ آج کے دور میں فلم، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک چین اقتصادی راہداری آگے بڑھ رہی او مسلسل ترقی کر رہی ہے اسی طرح پاک چین ثقافتی راہداری کو بھی فروغ دینے اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین فلم سازی میں تعاون کی طرح پاک چین ڈراموں کو فروغ دے کر بھی ثقافتوں کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔


شیئر

Related stories