تہذیبی تبادلے کو فروغ دینا بہت اہم ہے : یونیسکو کے نمائندے

2019-05-20 11:01:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یونیسکو کی معاون سیکرٹری جنرل برائے سوشل سائنس نادا الناشف نے حال ہی میں بیجنگ میں اپنے بیان میں کہا کہ چین کے زیر اہتمام ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفنرس کا انعقاد عالمی تہذیبی تبادلوں میں اضافے اور معاشی و سماجی ترقی ، تخلیق اور خوشحالی کے فروغ کےلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یونیسکو کےچین کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے تعلقات قائم ہیں اور قریبی روابط بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے یونیسکیو کی شاہراہ ریشم سے متعلقہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے طاقتور حمایت کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیسکو چین کے پیش کردہ مساوات ، باہمی استفادے ، بات چیت اور اشتراک پر مبنی تہذیبی تصور کے ساتھ اتفاق کرتا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ثقافت کا تنوع معاشی و سماجی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔


شیئر

Related stories