​چین-امریکہ تجارتی تعلقات میں امریکہ نقصان کا شکار ہے، یہ ایک غیر پیشہ ورانہ نظریہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

2019-05-21 19:07:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین-امریکہ  تجارتی تعلقات میں امریکہ نقصان کا شکار ہے، یہ ایک غیر پیشہ ورانہ نظریہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

چین-امریکہ تجارتی تعلقات میں امریکہ نقصان کا شکار ہے، یہ ایک غیر پیشہ ورانہ نظریہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین -امریکہ مذاکرات کے حالیہ ادوار سے قبل انہوں نے چین کو آگاہ کیا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان برابری کی سطح پر معاہدےنہیں ہو سکیں گے ۔ ماضی میں چین کی تجارتی سرگرمیوں کے باعث اب جو معاہدے ہوں گے وہ چین کی بجائے امریکہ کے مفادات سے مطابقت رکھیں گے ۔اکیس مئی کوچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے بیجنگ میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر کے مذکورہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی باہمی مفادات کا مطلب تمام صنعتوں کا اوپن مارکیٹ میں مجموعی طور پر باہمی متوازن مفادات کو عمل میں لانا ہے۔یہ نظر یہ غیرپیشہ ورانہ ہے کہ چین-امریکہ تجارتی تعلقات میں امریکہ نقصانات کا شکار ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ امریکہ کے چین پر اضافی ٹیرف لگانے کی وجہ سے کاروباری اداروں کا پیداواری سلسلہ چین سے ویت نام سمیت دوسرے ایشیائی ممالک میں منتقل ہورہا ہے۔اس حوالے سے لو کھانگ نے پریس کانفرنس میں پرزور الفاظ میں کہا کہ غیرملکی کاروباری ادارے چین سے بہت سی امید یں رکھتے ہیں ۔


شیئر

Related stories