ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے دوران حاصل کردہ نتائج کا اعلان

2019-05-25 16:18:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مئی کی پندرہ سے بائیس تاریخ تک ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ایشیا کے سینتالیس ممالک اور دوسرے خطوں کے متعدد ممالک کے حکومتی اہلکاروں، ثقافتی طائفوں، تعلیم، فلم و ٹی وی، تھنک ٹینک، میڈیا اور سیرو سیاحت سمیت دیگر شعبوں کے نمائندوں سمیت کل دو ہزار سے زائد شخصیات نے متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کی۔کانفرنس کے دوران مختلف فریقوں کے یکساں خیالات پر مبنی، ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس دو ہزار انیس کے بیجنگ اتفاق رائے کی اشاعت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کانفرنس میں شریک مختلف چینی و غیر ملکی اداروں نے سلسلہ وار کثیرالطرفہ اور دو طرفہ انیشیٹوز اور معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔بڑے اور اہم پروجیکٹس پر نتائج اور تحقیقی رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔مختلف تہذیبوں کے تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے حقیقی اقدامات اور تعاون کے نتائج حاصل کئے گئے ہیں۔


شیئر

Related stories