چینی حکومت کی جانب سے علمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-07-18 18:50:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ تاریخ کو منعقدہ چین کی ریاستی کونسل کے اجلاس میں علمی اثاثوں کے تحفظ کی مضبوطی کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چین چار پہلووں سے یہ اقدامات اختیار کرے گا ۔

سب سے پہلے علمی اثاثوں کا تحفظ قانون کے مطابق کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ پالیسیوں کا نفاذ بھی کیا جائے گا ۔ اس طرح مساوی طور پر مسابقتی ماحول پیدا کیا جائےگا۔

اس کے بعد چین پیٹنٹ قانون، کاپی رائٹ قانون اور ٹریڈ مارک قانون میں ترامیم کرے گا ۔ علاوہ ازیں چین کے تیس سے زائد اداروں پر مشتمل ایک خصوصی ادارہ بنایا گیا ہے۔ یہ ادارہ اپنے مربوط نظام کی مدد سے حقوق ملکیت دانش کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے گا ۔

علاوہ ازیں بین الاقوامی معیار کے مطابق علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں اپنی کارگردگی کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔

عہد حاضر میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا ہو رہا ہے ۔ ایسے میں علمی اثاثوں کا تحفظ تخلیق کے تحفظ کے مترادف ہے ۔ چین اپنی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئےعلمی اثاثوں کا بہتر تحفظ کرے گا تاکہ چین کی اعلی معیاری ترقی کو بہتر قوت فراہم کی جاسکے ۔


شیئر

Related stories