گوانگ ڈونگ میں جدید زرعی صنعتی پارک کی تعمیر ملکی معیشت کی ترقی میں معاون

2019-07-23 11:28:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں تعمیر کردہ زرعی صنعتی پارک چینی معیشت کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پارک میں زرعی و صنعتی ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جدید زرعی صنعتی پارک کی تعمیر سے صوبہ گوانگ ڈونگ کے دیہات کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ کسان کھیت میں چاول کی کاشت کاری کے ساتھ ساتھ مچھلی فارم ، بطخ فارم سمیت کامیاب غلہ بانی کر رہے ہیں۔ یہ جانور نہ صرف کھیت میں گھاس اور کیٹروں کی صفائی میں مدد کر سکتے ہیں ،بلکہ ان کے فضلات کھیت کے کھاد کا کام کرتے ہیں ۔ دوسری طرف کھیت ان جانوروں کو آرام کرنے کی اچھی جگہ بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی کسان کھیت کے آس پاس پھلوں کے درخت بھی اگا رہے ہیں ۔

اس طرح کے ماڈل زرعی فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن اس سے طرح کے عام زرعی رقبے سے حاصل ہونے والی معمول کی آمدن سے دگنی ہے۔اس کے علاوہ جدید زرعی ماڈل فارمز کی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔گوانگ ڈونگ کی کئی یونیورسٹیوں اور سائنسی اداروں نے اس جدید زرعی صنعتی پارک کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ ان اداروں کی جدید ترین ریسرچ کے نتائج اس جدید زرعی صنعتی پارک میں استعمال کئے جار ہے ہیں ۔ اس جدید زرعی صنعتی پارک میں کاشت کاری کی ترقی کے ساتھ ساتھ پیداوار کی پروسیسنگ کی ترقی بھی کی جا رہی ہے ۔ یہاں چاول سے بنی ہوئی کئی مصنوعات مارکیٹ میں مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس جدید زرعی صنعتی پارک میں زراعت اور سیرو سیاحت کو ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کھیتوں کو خوبصورت پارک بنایا گیا ہے ،جس سے شہرمیں رہنے والے افراد یہاں سیر کے لئے آسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہاں پیدا ہونے والی اجناس براہ راست خرید سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories