چینی معیشت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے،اقتصادی ماہرین

2019-07-23 11:34:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ دو فی صد کا اضافہ ہوا ہےاور اسی طرح رواں سال کے پہلے نصف میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ تین فی صد زیادہ رہا ہے۔

ان اعدادو شمار کے اجرا کے بعد کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے یہ کہا کہ دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی کی ترقی کی رفتار انیس سال میں سب سے سست ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی معیشت سست روی کا شکار ہوئی ہے ۔ اس حوالے سے عالمی اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی چین کی اقتصادی پالیسی دفتر کی ڈائریکٹر محترمہ مارگیٹ مولنار نے کہا کہ ایسا کہنا بے بنیاد ہے ۔ موجودہ عالمی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جائے تو چینی معیشت کو نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ چینی حکومت نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نصف میں چینی معیشت نے مجموعی طور پر مستحکم ترقی کی ہے ۔ محترمہ مارگیٹ مولنار اس بات پر متفق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقتصادی ترقی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں سست ہے ،لیکن اس میں بہت کم کمی ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت مستحکم ہے ۔ دوسری طرف چینی معیشت کے معیار کو بلند کیا گیا ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت نے ترقی کی ہے ۔صنعت کے بجائے سروسزسے چینی معیشت کی ترقی ہو رہی ہے ، صنعت اور سروسز کے شعبوں میں ہائی ٹیکنالوجی کی حامل صنعت اور نئی ابھری ہوئی صنعت چینی معیشت کی ترقی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے ۔اس لیے میرا خیال ہے کہ چینی معیشت کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔


شیئر

Related stories