سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کی جانب سے سنکیانگ کے تاریخی امور سے متعلق وائٹ پیپر کی تعریف
حال ہی میں چین نے سنکیانگ کے کئی تاریخی امور کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر کا اجرا کیا جس کو سنکیانگ کی مختلف قومیتوں کے عوام نے خوب سراہا۔سنکیانگ کے آکسو میں رہنے والی ایک دکاندار مارین پلاٹی نے کہا کہ مختلف قومیتوں کے عوام کے درمیان اتحاد،معاشرے میں ہم آہنگی اور استحکام کی وجہ سے ہی ان کی دکان بارہ سال سے خوب چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں وائٹ پیپر پڑھ کر بہت اچھا لگا ہے۔چین میں چھپن قومیتیں ایک ہی خاندان کے افراد کی طرح ہم آہنگی سے رہ رہی ہیں۔
حہ تھیان علاقے کے شہری شین لے نے کہا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد میں یہاں آنا استحکام اور ہم آہنگی کی بدولت ہی ہے جب کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہاں مقامی ثقافت کا خوب تحفظ کیا جا رہا ہے۔
کاشغر کے ایک دیہات میں رہنے والے یانگ این دیان نے کہا کہ جیسا کہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے اس وقت سنکیانگ تاریخ کے سب سے خوشگوار دور سے گزر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کا معیار زندگی کافی بہتر ہو گیا ہے اور ان کےآمدن میں بھی خوب اضافہ ہو ا ہے۔